پی سی بی کا حارث روف کے کنٹریکٹ سے متعلق بڑا فیصلہ
03-24-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باولر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال کردیا۔
رپورٹ کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ حارث رؤف نے اپیل کی تھی جو ٹربیونل کو بھیجی گئی۔انہوں نے کہا کہ حارث رؤف اسٹار پلیئر ہیں، ان کا خیال رکھنا ضروری تھا۔ خیال رہے کہ پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے سے انکار پر حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ ختم کردیا تھا۔