سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ نے شاہد آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

03-24-2024

(ویب ڈیسک)بھارت کے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد خان آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک  انٹرویو میں سابق کرکٹر و کمنٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو نے آئی پی ایل کے اُبھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر شریاس ایر کی تعریف کی اور انہیں دماغ کیساتھ شاہد آفریدی کی طرح دوران کھیل حالات کے مطابق میچ کی صورتحال میں ڈھالنے والا کہا۔ شریاس ایر رواں سیزن میں کے کے آر کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیکن انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رکھا۔