لیگی ایم پی اے کی گاڑی روکنے پر پولیس افسر کو لینے کے دینے پڑ گئے
03-24-2024
(لاہور نیوز) جی ٹی روڈ پر لیگی ایم پی اے کی گاڑی روکنے پر پولیس افسر کو لینے کے دینے پڑگئے۔
سب انسپکٹر یاسر نے ایم پی اے ملک وحید کی کالے شیشے والی گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا تو ایم پی اے ملک وحید نے کارکنوں کو طلب کر لیا اور پولیس پر چڑھائی کردی۔ ایم پی اے نے سب انسپکٹرکو وارننگ دی کہ مجھے روکنے پر معذرت کرو، میں معمولی ایم پی اے نہیں،بہت بڑی چیز ہوں، کارکنوں کے اکٹھا ہونے پر سب انسپکٹر اور اہلکاروں نے ایم پی اے سے معذرت کرلی۔ تاہم سب انسپکٹر یاسر نصیب کا تبادلہ کرکے انہیں تھانے سے پولیس لائنز جوڈیشل ونگ بھجوا دیا گیا۔