سیمی راحیل کی سرمد کھوسٹ کو سول اعزاز نہ دینے پر تنقید
03-24-2024
(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے صدارتی ایوارڈز کی فہرست سے سرمد کھوسٹ کا نام نکالے جانے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے ہدایت کار کے فن کی تعریف کر دی۔
سیمی راحیل نے انسٹاگرام سٹوری پر لکھا کہ لاتعداد کئی مستحق فنکاروں کو بار بار نظر انداز کیا جا رہا ہے اور وہ بھی صرف ایک ایوارڈ کیلئے۔ انہوں نے نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی فن کی تعریف کی اور لکھا کہ ’آپ بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔‘ یاد رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقریب سے ایک روز قبل سرمد کھوسٹ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا نام ستارہ امتیاز کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے جو انہیں 23 مارچ کو وصول کرنا تھا۔ گزشتہ روز (23 مارچ) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ملک کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سجل علی، عدنان صدیقی، واسع چودھری، راحت فتح علی خان سمیت دیگر نامور شخصیات کو صدارتی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔