گندم کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی نئی تجویز
03-24-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب کے محکمہ خوراک نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کو گندم کی نئی فصل کی فی من امدادی قیمت کم سے کم 3280 روپے اور زیادہ سے زیادہ قیمت 4100 روپے مقرر کرنے کی تجویز پیش کر دی ۔
محکمہ خوراک پنجاب نے حکومت کو قیمت مقرر کرنے سے متعلق جو تجویز پیش کی ہے اس کے مطابق گندم کی فن من قیمت زیادہ سے زیادہ 4100 روپے مقرر کی جانی چاہئے جبکہ کم سے کم قیمت 3200 روپے فی من مقرر کی جائے۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اس تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔