عبدالرزاق قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل، اعلان جلد متوقع
03-23-2024
(لاہور نیوز) سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی میں شامل کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنانے کا اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی کال پر عبدالرزاق نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات کی، ملاقات میں انہیں بورڈ کا حصہ بننے اور کرکٹ کی بہتری میں معاونت کی پیشکش کی گئی جسے عبدالرزاق نے قبول کر لیا۔ دوسری جانب عبدالرزاق کے قریبی ذرائع نے ان کی بورڈ کے ساتھ وابستگی کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر با اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔