سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اقتصادی امور میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کیلئے معاہدے

03-23-2024

(لاہورنیوز) سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور اقتصادی امور کے درمیان 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کیلئے معاہدے طے ہو گئے۔

سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے وفد نے وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی، وزیر اقتصادی امور نے صحت، توانائی، انفراسٹرکچر میں تعاون کو سراہا۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں شونٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 66.00 ملین اور جاگراں IV ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 41.00 ملین ڈالر قرض کے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایس ایف ڈی نے معاہدوں پر دستخط کیے، دونوں پاور پراجیکٹس کی پیداواری بجلی کونیشنل گرڈ میں منتقل کیا جائے گا۔ایس ایف ڈی وفد کی جانب سے پاکستان کیلئے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا گیا۔