پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری
03-23-2024
(لاہورنیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کے اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ رقم دو منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ کیلئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔اعلامیہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے سندھ میں بیراجوں کی حفاظت اور بہتری کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم ہوں گے، بیراجوں کی حفاظت اور مضبوط بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ سال جون میں معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت کے لیے 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پایا تھا۔