وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گلی، محلوں کو خوبصورت بنانے کا پلان مرتب

03-23-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گلی ،محلوں کو خوبصورت بنانے کا پلان مرتب کر لیا گیا۔

لاہور کے نظر انداز علاقوں میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات پر ترقیاتی کام کروانے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، قومی و صوبائی اسمبلی کے وہ علاقے جو محرومیوں کا شکار ہیں، پہلے مرحلے میں ان علاقوں کو صاف ستھرا کرنے کی پلاننگ کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127 اور این اے 128 کے لئے ترقیاتی پیکیج سے گلی محلوں کو خوبصورت بنایا جائے گا، فیروز پور روڈ کی ملحقہ آبادیوں میں پی سی سی کا کام کیا جائے گا، ڈرینیج سسٹم اور سٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جائیں گی، پنجاب حکومت نے ڈرینیج ،پی سی سی اور سٹریٹ لائٹس کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو دے دی۔ فیروز پور روڈ کی آبادیوں میں تعمیراتی کام کے لئے دو پیکیجز بنائے گئے ہیں، پیکیج ون کا تخمینہ 19 کروڑ 81 لاکھ جبکہ پیکیج ٹو کا تخمینہ 19 کروڑ 11 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، وسیم پارک اور ملحقہ آبادیوں میں تعمیراتی کام کے لئے 19 کروڑ 81 لاکھ 13 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا، اٹاری پنڈ اور ملحقہ آبادیوں پر 19 کروڑ 81 لاکھ 11 ہزار روپے لگائے جائیں گے۔ ایل ڈی اے کی طرف سے اپریل میں تعمیراتی کام شروع کئے جائیں گے۔