آج ہمیں ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا ہو گا: عبدالعلیم خان

03-23-2024

(لاہور نیوز) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر ہمیں ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا ہو گا۔

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ دو قومی نظریے اور قیام پاکستان کی بنیاد کے طور پر منایا جاتا ہے، آج کے دن ہم سب کو ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن قائداعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات پر عمل کرنے کی یاد دلاتا ہے، وطن عزیز کی نظریاتی اساس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمیں غربت کے خاتمے، معیشت کی بہتری اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہو گا۔ صدر آئی پی پی کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی غلطیوں کا ازالہ کریں، وطن عزیز قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال ہے، ہمیں اپنے وسائل پر بھروسہ کرنا ہو گا۔