وزیر اعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کا نوٹس

03-23-2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

مریم نواز شریف نے واقعہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ انہوں نے پتنگ بازی کی روک تھام میں ناکامی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا پتنگ بازی خونی کھیل بن چکا ہے اور قابل سزا جرم ہے، تفریح کیلئے کسی شہری کی جان خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پولیس پتنگ بازی کے سدباب کے لئے مؤثر اقدامات کرے۔