سوشل میڈیا پر تنقید سے کوئی شکایت نہیں: صبا فیصل

03-23-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر فنکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر تنقید سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تنقید سے بچنے کیلئے شوبز شخصیات کو کچھ حدود مقرر کرنی چاہئیں، خود پر تنقید پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انسان اندر سے مطمئن ہو تو پھر کسی کے کچھ کہنے سے فرق نہیں پڑتا۔ صبا فیصل نے کہا کہ مشہور شخصیات کو چھوٹی سی غلطی پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ عام آدمی ایسی حرکت کرے تو اسے کوئی نہیں پوچھتا۔