نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں پرغور
03-22-2024
(لاہورنیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کیلئے پی سی بی نے تربیتی وفٹنس کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں پرغور کیلئے اجلاس میں کارکردگی کی بنیاد پرکیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے انتخاب کاجائزہ لیاگیا۔ چیف سلیکٹر وہاب ریاض،چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی ،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی، وہاب ریاض نے پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں اور باؤلرز کےبارے رپورٹ پیش کی۔