پی آئی اے کی نجکاری کیلئے باضابطہ عمل درآمد کا نوٹیفکیشن جاری
03-22-2024
(لاہورنیوز)پی آئی اے کی نجکاری کیلئے باضابطہ طور پر عمل درآمد شروع کردیا گیا،حکومت کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق قومی ائیر لائن کو گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، گزٹ نوٹیفکیشن کے تحت پی آئی اے گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی قائم کرے گی۔ واضح رہےکہ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری رواں سال جون تک ہونے کا عندیہ دے رکھا ہے ۔