پاکستان کا رواں سال 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ
03-22-2024
(لاہورنیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اس سال 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلی بار چینی مارکیٹوں میں بانڈز فروخت کرے گا، ابتدائی طور پر 25 سے 30 کروڑ ڈالر کے درمیان بانڈز فروخت کیے جائیں گے، حکومت مستقبل میں مزید بانڈز جاری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کیش بیلنس مضبوط ہیں، حکومت تمام قرضے وقت پر ادا کرے گی، ادائیگیوں سے کرنسی پر دباؤ کا امکان نہیں ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ توقع ہے کہ روپیہ مستحکم رہے گا، پاکستان کم از کم تین سال کے لیے آئی ایم ایف سے نیا قرض لے گا، آئندہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کی شرح زیادہ رہے گی۔