بادامی باغ میں پولیس کانسٹیبل نے باپ اور کیساتھ ملکر ایک شخص کو ابدی نیند سلا دیا

03-22-2024

(ویب ڈیسک) لاہور میں چوہدراہٹ کے تنازع پر پولیس کانسٹیبل نے باپ اور بھائی کے ساتھ ملکر ایک شخص کو قتل اور 2 کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق بادامی باغ میں ملزم کانسٹیبل، اس کا باپ اوربھائی موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ مقتول بلال، امجداور مہتاب سے آمنا سامنا ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آمنا سامنا ہونے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بلال موقع پر جاں بحق جبکہ امجد اور مہتاب زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،گرفتار ملزمان میں نبیل، تنزیل اور کانسٹیبل نذیر شامل ہیں، گرفتار پولیس اہلکار نذیر تھانہ راوی روڈ میں تعینات ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اور فائرنگ کرنے والی پارٹی کا چوہدراہٹ کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔