آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری شروع

03-22-2024

(لاہورنیوز) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کے تعین کیلئے ترجیحاتی کمیٹی کا اجلاس آج سے شروع ہوگا،ترجیحاتی کمیٹی سپیشل سیکرٹری وزارت خزانہ کی زیر صدارت قائم کی گئی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ترجیحاتی کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ تک جاری رہے گا، کمیٹی آئندہ مالی سال کے وفاقی کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ لگائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی رواں مالی سال کے وفاقی وزارتوں کے کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ کا بھی جائزہ لے گی، کمیٹی آئندہ مالی سال کیلئے گرانٹس اور سبسڈی کی ضروریات کا بھی جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی وفاقی وزارتوں اور محکموں کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کا بجٹ تخمینہ تیار کرتی ہے، کمیٹی حکومتی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی بجٹ کو مختص کرنے کیلئے سفارشات تیار کرتی ہے۔