پانی کے عالمی دن کے حوالے سے واسا ہیڈ آفس لاہور سے آگاہی واک کا اہتمام

03-22-2024

(لاہور نیوز) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت پانی کے عالمی دن کے حوالے سے واسا ہیڈ آفس لاہور سے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔

 ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے آگاہی واک کے شرکا کو پانی کی اہمیت کے متعلق آگاہی دی، واک میں واسا کے تمام افسران و عملہ نے شرکت کی، واک کا مقصد عوام میں پانی بچانے کے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا پانی کا قطرہ قطرہ نعمت خداوندی ہے اسے ضائع ہونے سے بچائیں ، پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے واسا لاہور کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا ہمیں پانی کے متعلق اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہو گی تاکہ آنے والی نسلوں کے لئے پانی بچایا جا سکے، گھروں میں برتن دھوتے ہوئے ، نہاتے ہوئے برش کرتے ہوئے پانی کو احتیاط سے استعمال کیا جانا چاہئے۔ واسا لاہور نے پانی کی بچت کے لئے عوام الناس میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے، اس آگاہی واک میں واسا لاہور اور سول سوسائٹی سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔