سینیٹ انتخابات : صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

03-22-2024

(لاہور نیوز) سینیٹ انتخابات 2024 کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

الیکشن ٹریبونل کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، ٹریبونل نے صنم جاوید کی اپیل کو منظور کر لیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ گزشتہ روز صنم جاوید نے سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔