چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آج تمام ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کرلیا

03-22-2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) محسن نقوی نے آج تمام ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق محسن نقوی کی عہدہ سنبھالنے کے بعد آج ڈائریکٹرز سے یہ پہلی تفصیلی ملاقات ہے، تمام ڈائریکٹر اپنے شعبوں کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دیں گے، ڈائریکٹر ایچ آر ملازمین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں پی سی بی میں بڑے پیمانے پر بڑی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔