ن لیگ کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کے طلائی زیورات چوری

03-22-2024

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردارکے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ کاردار کے زیورات چوری ہونے کا واقعہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں موجود ایک کلب میں پیش آیا، جہاں عظمیٰ کاردار کلب میں سوئمنگ کررہی تھیں۔  عظمیٰ کاردارکا کہنا تھا کہ جس دوران میں سوئمنگ کر رہی تھی اس دوران کسی نے میرے پرس سے 4 سے 5 لاکھ روپےمالیت کے طلائی زیورات چرا لیے،اسمبلی سیشن کے بعد کلب میں سوئمنگ کیلئے گئی،زیورات پرس میں تھے۔ عظمیٰ کاردار نےسوئمنگ کلب کی دو انسٹرکٹرز اور ملازمین پرشبہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نےمقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری شروع کردی ہے۔