رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں بیرونی قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

03-22-2024

(ویب ڈیسک) اقتصادی امور ڈویژن نے رواں مالی سال کے 8 ماہ میں لیے گئے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کو 6 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بیرونی قرض حاصل ہوا، رواں مالی سال پاکستان نے 17 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زیادہ بیرونی قرضوں کا تخمینہ لگایا ہے، پاکستان کو اب تک بجٹ تخمینے سے کم قرض موصول ہوا ہے۔ پاکستان کو جولائی تا فروری 84 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دو طرفہ قرض موصول ہوا، سعودی عرب نے پاکستان کو 59 کروڑ 51 لاکھ ڈالر تیل کی سہولت کیلئے فراہم کئے، چین نے پاکستان کو 6 کروڑ 73 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا قرض دیا۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے 68 کروڑ 68 لاکھ ڈالر سے زیادہ حاصل کئے گئے جبکہ 2 ارب ڈالر ٹائم ڈیپازٹ کے تحت پاکستان کو موصول ہوئے۔