پی ٹی آئی کا وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
03-22-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے 20 سے زائد ارکان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا، ریفرنس متعلقہ اسمبلیوں کے سپیکرز کو بھیجے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ سپیکر نے ریفرنس آگے نہ بھیجے تو عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا، انکوائری شروع کر دی ہے وفاداریاں بدلنے والوں کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے مطابق وفاداریاں بدلنے والے اسمبلی رکنیت رکھنے کے اہل نہیں۔