آئی ایم ایف کا پھر ڈو مور! پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ
03-22-2024
(لاہور نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پٹرول پر سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا۔
آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے، پٹرول سمیت تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرول پر 60 روپے لیوی کے ساتھ سیلز ٹیکس بھی لگائے، سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کر کے ٹیکس آمدنی بڑھائی جائے۔