پنجاب اسمبلی میں قانون سازی: قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تک خصوصی کمیٹی قائم

03-22-2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں قانون سازی کیلئے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تک خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق  12 رکنی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شامل ہیں۔ خرم خان ورک،خالد محمود رانجھا، منور حسین کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے،محمد ارشد ملک،اسامہ لغاری  اور بلال یاسین کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ اسی طرح مرتضی اقبال، علی رضا خان خاکوانی اورقاسم ندیم بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے،حسن ذکاء ،سارہ احمد،سلمیٰ بٹ کو بھی کمیٹی میں نامزد کر دیا گیا۔  کمیٹی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تک قانون سازی کیلئے آنے والے آرڈیننسز اور دیگر ریفر ہونےوالے معاملات کودیکھے گی۔