انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، روپے کی قدر بحال ہونے لگی
03-22-2024
(ویب ڈیسک) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔