لاہورہائیکورٹ کے 7 ججز کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض

03-22-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے 7 ججز کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو کیس مینجمنٹ پلان، ضلعی عدلیہ، ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ سمیت 11 انتظامی اختیارات تفویض کر دیئے گئے، جسٹس شجاعت علی خان کو سپریم کورٹ کے لیے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ٹرانسپورٹ سمیت 8 انتظامی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔  جسٹس علی باقر نجفی کے پاس ضلعی عدلیہ کا آڈٹ، سپریم کورٹ کے لیے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ سمیت 4 انتظامی اختیارات ہوں گے، جسٹس شاہد بلال حسن کو لاہور ہائیکورٹ کا آڈٹ، تعمیرات سمیت 4 انتظامی اختیارات سونپے گئے ہیں۔  جسٹس مس عالیہ نیلم کو شعبہ آئی ٹی، اکاؤنٹس سمیت 5 انتظامی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ کے پاس سکیورٹی، ضلعی انتظامیہ سے آئے توہین عدالت کے کیسز سمیت 8 انتظامی اختیارات ہوں گے۔ اسی طرح جسٹس صداقت علی خان ریکارڈ، انتظامی ججز کی مانیٹرنگ سمیت 5 انتظامی اختیارات کے حامل ہوں گے۔