غزالی سلیم بٹ کا اقبال ٹاؤن مارکیٹ کا دورہ ، سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں کا جائزہ

03-22-2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی لاہور غزالی سلیم بٹ نے اقبال ٹاؤن مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سبزیوں و پھلوں سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی لاہور غزالی سلیم بٹ کے اقبال ٹاؤن مارکیٹ کے دورے کے دوران ایم پی اے محمد انس ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے علی بابر اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی عمر مقبول بھی ہمراہ تھے ۔ غزالی سلیم بٹ نے سبزیوں و پھلوں سمیت دیگراشیائے خورونوش کے نرخ اور معیار کا جائزہ لیا جبکہ مختلف سٹالز پر موجود خریداروں سے اشیاء کی قیمتوں اور معیار کے بارے بھی دریافت کیا ۔ اس موقع پر پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری بھی کی گئی۔