عازمینِ حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید کے بعد شروع ہوگا

03-22-2024

(ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے عازمینِ حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع کیا جائے گا جبکہ مجوزہ امتحان میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ تربیتی سیشن دلوانے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ  دوسرے مرحلے میں تمام صوبوں کے بڑے شہروں میں حج تربیتی پروگرامز کااہتمام کیا جائے گا، سمندر پار پاکستانی حج کیلئے روانگی سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔