پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاری کس ملک میں کریں گے؟اہم خبر سامنے آگئی

03-21-2024

(ویب ڈیسک) گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاری جنوبی افریقا میں کریں گے

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں گولڈ  میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم  نے واضح کیا کہ گھٹنے کے آپریشن کے بعد اب دوبارہ جم ورک شروع کررکھاہے، جنوبی افریقا میں جیولین تھرو کے ماہر کوچ کی نگرانی میں ٹریننگ سے یقین ہے کہ پہلے سے زیادہ بہتر تھرو کرسکوں گا۔ ارشد ندیم نے کہا ایشین گیمز میں انجری کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا دکھ ہے ،تاہم اب یہ ہی ٹارگٹ ہے کہ اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت کر ملک کی نیک نامی میں اضافہ کرپاؤں۔ دوسری جانب ارشد ندیم کے پاکستانی کوچ سلمان اقبال کا موقف ہے کہ جنوبی افریقہ میں اُس سینٹر میں ارشد ٹریننگ کریں گے جس کا رخ دنیا کے تمام بڑے اتھلیٹس کرتےہیں۔ ماضی میں بھی ارشد وہاں چند ہفتے وقت گزار چکے ہیں۔