عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

03-21-2024

(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

رپورٹ کےمطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 47 ڈالر اضافے سے نئی قیمت 2 ہزار 225 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں  4600روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گئی۔  اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 943 روپے کے اضافے سے نئی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 245 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 20روپے کے اضافے کے بعد 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15 روپے کے اضافے کے بعد 2229.08روپے ہوگئی ہے۔