روپے کی قدر میں اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
03-21-2024
(لاہورنیوز) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 20 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔