ایل ڈی اے کا فائلوں میں بند 2 سٹرکچر پلان روڈز کی تعمیر کا فیصلہ

03-21-2024

(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) نے فائلوں میں بند 2 سٹرکچر پلان روڈز پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

منصوبے کے تحت  ایوب چوک سے بحریہ اور جوہر ٹاؤن سے رنگ روڈ تک سٹرکچر پلان روڈز تعمیر  کئے جائیں گے، ایل ڈی اے کو سٹرکچر پلان روڈ کی تعمیر کے لئے گرین سگنل مل گیا، منصوبے پر عملدرآمد کے لئے 2 ارب روپے تجویز کئے جائیں گے۔ سٹرکچر پلان روڈ منصوبے کے لئے 151 کنال اراضی حاصل کی جائے گی جس کے لئے موضع نیاز بیگ، رکھ کھمبا، امیر کوٹ، شاہ پور خانپور، شاہ پور کانجراں، چوہنگ اور جلیانہ پر سیکشن فور نافذ کیا جائے گا۔   ڈپٹی کمشنر آفس سے سیکشن 4 کے نفاذ  کی استدعا کر دی گئی۔