لاہور سمیت پنجاب بھرمیں گراں فروشی کے واقعات بڑھ گئے
03-21-2024
(ویب ڈیسک) سابقہ دور حکومت کی نسبت اس رمضان میں گراں فروشی کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی کی 42 ہزار کیس سامنے آئے ہیں۔ لاہور اور پنجاب بھر میں 3 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور اور پنجاب بھر میں 4 لاکھ سے زائد کی تعداد میں انسپکشن کی گئی، انسپکشن کے دوران گراں فروشی کے 42 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ لاہور اور پنجاب بھر میں اب تک 1 ہزار سے زائد افراد کے خلاف ایف آر آئی کا اندراج ہوا۔ گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف 3 کروڑ 88 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال ماہ رمضان کے پہلے ایک ہفتے میں 5 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔