لیسکو نے ایک بار پھربلوں کی اقساط پر پابندی لگا دی
03-21-2024
(ویب ڈیسک)لیسکو کی جانب سے بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے پر ایک بار پھر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
لیسکو نےریکوری اہداف کے حصول کے لئے بلوں کی اقساط پر پابندی لگا دی۔ کمپنی نے تمام صارفین کے رواں ماہ کے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کی۔ بلوں میں بقایاجات کی رقوم پر صرف اقساط ہو سکیں گی۔ بقایاجات کی رقوم پر بھی ایک بار قسط کی جا سکے گی،کمپنی میں مینوئل بلز کے اجراء کو روک دیا گیا۔