سینیٹ انتخابات: صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

03-21-2024

(لاہور نیوز) صنم جاوید نے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کیے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ صنم جاوید پر اعتراض عائد کیا گیا کہ کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا، صنم جاوید کے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایپلٹ ٹریبونل صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔