پنجاب میں وکلاء کیخلاف شکایات کی سماعت کیلئے چیئرمین ٹریبونلز مقرر
03-21-2024
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں وکلاء کے خلاف شکایات کی سماعت کرنے کے لیے چیئرمین ٹریبونلز مقرر کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال کو بہاولپور میں چیئرمین پنجاب بار ٹریبونل مقرر کردیا گیا، جسٹس چودھری عبد العزیز کو لاہور میں چیئرمین پنجاب بار ٹریبونل مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح جسٹس انوار الحق پنوں راولپنڈی اور ملتان میں جسٹس وحید خاں چیئرمین پنجاب بار ٹریبونل مقرر کیے گئے ہیں۔