ٹی وی دیکھنے سے بچوں کی پڑھنے لکھنے کی صلاحیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟جانئے

03-20-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہےکہ ٹی وی دیکھنے سے بچوں کے پڑھنے لکھنے کی صلاحیت بہتر ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا کہ اگر 4  سے7  سال کے بچے سب ٹائٹل کے ساتھ ٹی وی پروگرام دیکھیں تو ان کے پڑھنے کی صلاحیت دُگنی ہوجاتی ہےجبکہ کارٹونز میں استعمال ہونے والے مشکل الفاظ بھی بچوں کے پڑھنے کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں۔ ماہرین  کا کہنا تھا کہ یہ کام بہت حد تک بچوں کو چالاکی سے کھانے میں سبزیاں کھلانے کے جیسا ہے۔ جس کے متعلق بچے تو غور نہیں کرتے لیکن آپ جانتے ہیں کہ آپ ان کے لیے اچھا کر رہے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق بچے اوسطاً 3 گھنٹے اور 16 منٹ ٹیلی ویژن دیکھتے ہیں۔ تاہم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر والدین ٹی وی پر سب ٹائٹل کھول دیں تو اس سے بچوں کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔ تحقیق کے ماہر کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر سب ٹائٹل کھولنے سے بچوں کو ان کے ذخیرہ الفاظ میں اضافے کا موقع ملنے کے ساتھ تحریر پڑھنے میں مہارت حاصل کرنے کا بھی موقع مل سکتا ہے۔