بھارتیوں کی تمسخرے بازی،سوشل میڈیا پرپی ایس ایل کی انعامی رقم کامذاق اڑانے لگے

03-20-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی ویمنز پریمئیر لیگ کی انعامی رقم کا موازنہ ہونے لگا۔

رپورٹ کےمطابق پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھارت کی ویمنز ٹیم کی فاتح رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) سے کم انعامی رقم ملنے پر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے۔پاکستان سپر لیگ اور بھارت کی ویمن پریمیئر لیگ تقریبا ایک دن وقفے سے اختتام پذیر ہوئے تو سوشل میڈیا پر  بھارتی صارفین پی ایس ایل کو نیچا دیکھانے کیلئے دونوں لیگز کی فاتح ٹیموں کو ملنے والی انعامی رقوم کا موازنہ کرنے لگ گئے۔ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 14 کروڑ انعامی رقم ملی، جو بھارتی کرنسی میں محض تقریباً 4.13 کروڑ روپے بنتے ہیں جبکہ رنز اَپ ملتان سلطانز کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے ملے جو بھارتی تقریباً 1.65 کروڑ روپے بنتے ہیں۔ دوسری جانب ویمنز پریمئیر لیگ کی فاتح ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو بھارتی 6 کروڑ روپے ملے اور رنر اپ دہلی کی پیٹلز کو بھارتی 3 کروڑ روپے ملے۔واضح رہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فاتح چنئی سپر کنگز کو بھارتی 20 کروڑ اور رنر اپ گجرات ٹائٹنز کو 13 کروڑ روپے بھارتی ملے تھے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً (67 کروڑ روپے سے زائد) بنتی ہے۔