سونے کی قیمتوں میں پرواز میں اضافہ جاری،فی تولہ سونا مزید مہنگا

03-20-2024

(ویب ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2178ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 227800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 429روپے کے اضافے سے 195302 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔