روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

03-20-2024

(لاہورنیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 23 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 41 پیسے پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے کیساتھ 281 روپے 40 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔