لاہور: 8سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث میاں بیوی گرفتار
03-20-2024
(لاہورنیوز) لاہور کے علاقے گجرپورہ میں آٹھ سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعے میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیاگیا۔
پولیس کے مطابق 8 سالہ گھریلو ملازمہ اریبہ کو رئیس اور اس کی بیوی حنا رئیس نے تشدد کا نشانہ بنایا ، متاثرہ بچی اریبہ کا میڈیکل آج کروایا جائے گا، میڈیکل کے بعد واقعے میں ملوث شوہر رئیس اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس سے قبل بچی کی والدہ کا کہناتھا کہ اریبہ کو رئیس کے بچے بھی تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔