صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی

03-20-2024

(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس مظاہر نقوی کے استعفیٰ کی منظوری کا 11 جنوری کا نوٹیفکیشن واپس لے کر مظاہر نقوی کو عہدے سے برطرف کرنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔  نوٹیفکیشن کے مطابق مظاہر نقوی 10 جنوری 2024ء سے بطور جج سپریم کورٹ عہدے سے برطرف تصور ہوں گے، مظاہر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے۔ وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق مظاہر نقوی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کے نتیجے میں برطرف کیا گیا، مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کو بھجوا دیا گیا۔