جاپانی کمپنیاں پاکستان میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، صدر زرداری

03-20-2024

(لاہورنیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جاپانی کمپنیاں پاکستان کی وسیع مارکیٹ اور اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں جاپان کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صدر مملکت آصف زرداری نے پاکستان اور جاپان کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جاپان اپنی ضروریات کیلئے پاکستانی افرادی قوت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، جاپانی آٹو موبل کمپنیاں پیداوار کو وسعت دے کر اپنی برآمدات بڑھا سکتی ہیں۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں پاکستان میں دستیاب مواقع میں دلچسپی رکھتی ہیں، جاپانی سفیر نے باہمی فائدے کیلئے تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔جاپانی سفیر نے آصف زرداری کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور وزیراعظم نارو ہیتو کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔