مجرموں کو ڈرائی کلین کر کے ایوانوں تک پہنچانے کا سلسلہ آب وتاب سے جاری: تحریک انصاف
03-20-2024
(ویب ڈیسک) حسن نواز اور حسین نواز شریف کی کرپشن ریفرنسز میں بریت پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق مجرموں کو ڈرائی کلین کر کے ایوانوں تک پہنچانے کا سلسلہ آب وتاب کیساتھ جاری ہے، نظام انصاف کو شریفوں اور زرداریوں کے ہاتھ گروی رکھ دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک کے بعد ایک قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے ریاست نے قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کر دیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کی یکے بعد دیگرے سزا معطلی عدالتی نظام کی ساکھ کیساتھ قوم کا نظام انصاف پر اعتماد مجروح کرنے کا سبب بنی۔