لاہور ہائیکورٹ نے 36 ججز کو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج مقرر کر دیا
03-20-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 36 ججز کو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج مقرر کر دیا۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان تمام اضلاع کے انسپکشن جج ہوں گے، سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان لاہور کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس علی باقر نجفی بہاولپور، جسٹس شاہد بلال حسن گوجرانوالہ کے انسپکشن جج ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم راولپنڈی اور جسٹس عابد عزیز شیخ ساہیوال کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس صداقت علی خان سرگودھا، جسٹس شہباز علی رضوی ڈی جی خان کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس فیصل زمان خان ملتان، جسٹس مسعود عابد نقوی فیصل آباد کے انسپکشن جج ہوں گے۔ جسٹس مرزا وقاص رؤف اٹک، جسٹس چودھری اقبال سیالکوٹ کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس شہرام سرور چودھری اوکاڑہ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی گجرات کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس سرفراز ڈوگر مظفرگڑھ، جسٹس اسجد جاوید گھرال منڈی بہاؤالدین کے انسپکشن جج ہوں گے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جسٹس جواد حسن جھنگ کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس مزمل اختر شبیر خانیوال، جسٹس چودھری عبدالعزیز جہلم کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس انوارالحق پنوں میانوالی، جسٹس فاروق حیدر شیخوپورہ کے انسپکشن جج ہوں گے۔ جسٹس وحید خان چکوال، جسٹس رسال حسن سید نارووال کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس عاصم حفیظ پاکپتن، جسٹس صادق محمد حرم رحیم یار خان کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس شکیل احمد حافظ محمد، جسٹس احمد ندیم ارشد بھکر کے انسپکشن جج ہوں گے۔ جسٹس محمد طارق ندیم لودھراں، جسٹس امجد رفیق راجن پور کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس عابد حسین چٹھہ خوشاب، جسٹس انوار حسین وہاڑی کے انسپکشن جج ہوں گے۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ بہاولنگر، جسٹس سلطان تنویر قصور کے انسپکشن جج ہوں گے، جسٹس رضا قریشی لیہ کے انسپکشن جج ہوں گے۔