مریم نواز پنجاب کو بادشاہت کی طرز پر چلا رہی ہیں:ڈاکٹر یاسمین راشد

03-20-2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب کو بادشاہت کی طرز پر چلا رہی ہیں۔

انسداددہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا پنجاب حکومت کے اجلاس کی صدارت کرنا ثابت کرتا ہے یہ خاندان خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، نواز شریف نے کس حیثیت سے پنجاب حکومت کے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ  قائد ن لیگ ایک متنازع قومی اسمبلی کے ممبر ہیں،ان کی متنازع سیٹ کا کیس عدالتوں میں زیر التوا ہے، آئینی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے صوبوں میں تصادم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، امید ہے کہ عدلیہ ان معاملات کا نوٹس لے گی۔