پنجاب یونیورسٹی نے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

03-20-2024

(ویب ڈیسک) جامعہ پنجاب نے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات یکم سے 9 اپریل تک بند رہیں گے، بہار کی چھٹیوں میں تدریسی شعبہ جات کا انتظامی عملہ بدستور ڈیوٹی پر ہو گا۔ دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نے سات سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے ثوبیہ مشتاق دختر مشتاق علی کو باٹنی، سونیا حنیف دختر محمد حنیف کو ریاضی ، سر بلند ولد سرفراز خان کو انٹر نیشنل ریلیشنز ، عائشہ خان دختر خالد محمود خان کو ریاضی ، شاہزیب خورشید ولد خورشید علی کو کامرس میں ڈگریاں جاری کی ہیں۔ ثناء صفدر دختر سلطان صفدر کوزوالوجی اور بشریٰ محمود دختر محمود احمد مودی کو سوشیالوجی کے مضمون میں مقالہ جات کی تکمیل کے بعد  پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔