بابر اور امام عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

03-20-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اور امام الحق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق بابر اعظم لاہور سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کا سیزن 9  اختتام پذیر ہوا جس میں بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔