انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہوں گے
03-20-2024
(ویب ڈیسک) تعلیمی بورڈز کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا آغاز 19 اپریل سے ہو گا۔
بارہویں جماعت کے امتحانات 19 اپریل سے شروع ہوکر 6 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ گیارہوں جماعت کے امتحانات 7 مئی کو شروع ہو کر 22 مئی کو اختتام پذیر ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو رول نمبر سلپس یکم اپریل کے بعد جاری کی جائیں گی۔